چودہواں عالمی چائنیز انٹرپرینور کنونشن سولہ تاریخ کو میانمار میں منعقد ہوا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیرمین
یو جینگ شینگ نے اجلاس کے لئے ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔
اپنے پیغام میں جناب یو نے کہا کہ عالمگیر اقتصادی ترقی کی ایک اہم قوت کے طور پرچینی تاجر چین اور دوسرے ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ اس وقت ہم ترقی اور اصلاحات کی ترتیب کے اہم دور میں ہیں ۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو نے عالمگیر ترقی کو ایک نئی تقویت فراہم کی ہے اور سمندر پار چینیوں کے لیے بھی نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چینی کاروباری افراد ان خوبیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی مفادات کی بنیاد پر اپنے نصب العین کی ترقی کو فروغ دیں گے اور چینی عوام اور مختلف ملکوں کے عوام کے درمیان باہمی دوستی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔