برکس ثقافتی میلے کا شیامن میں انعقاد

0

رواں ماہ نویں برکس سمٹ کی میزبانی کرنے والےچین کے صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں سات روزہ برکس ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد برکس ممالک کی جداگانہ ثقافت اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔ سات روز تک جاری رہنے والے ثقافتی میلے میں برکس ممالک سے دو سو دس فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور تیس مختلف شوز میں موسیقی ، تھیٹر ، رقص سمیت نمائش اور سینما شامل ہیں۔ افرادی تبادلے بشمول مشترکہ ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد برکس ملکوں کے درمیان تعاون کے تین اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔ میلے میں شریک فنکاروں نے اس ثقافتی تقریب کے انعقاد کو  ایک دوسرے کو سمجھنے  کے لیے اہم قرار دیا اور کہا کہ اس سے عوام کو برکس ممالک کی ثقافتوں کو جاننے کا موقع ملے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY