رواں سال چین میں عوامی ایجادات کے حوالے سے سرگرمی ہفتہ شروع ہو رہا ہے ۔ اس موقع پر چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ سرگرمی کا یہ ہفتہ ایجادات کرنے والوں اور اپنا کاروبار کرنے والوں کے درمیان اپنے ثمرات کے تبادلے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت مختلف شعبوں میں مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق مصنوعات کی بہتری اور ایجادات کی ترقی کے لئے بھر پور کوشش ہو رہی ہے ۔ اس سے ترقی کے نئے مواقع اور روز گار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایک معقول اور منصفانہ مارکیٹ کے مسابقت کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور صنعتی اداروں کی ترقی کا نیا ڈھانچہ قائم کیا جائَے گا تاکہ نئی صنعتوں کی ترقی سے معیشت کے موجودہ ڈھانچے کی تبدیلی میں مدد ملے ۔