چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کا چینی کوالٹی کے حوالے سے دوسری کانفرنس کے نام تہنیتی پیغام

0

چینی کوالٹی کے حوالے سے دوسری کانفرنس جمعے  کے روز چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہوئی ۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے اس حوالے سے ایک تہنیتی پیغام بھیجا ۔ صدر  شی جن پھنگ نے کہا کہ موجودہ کانفرنس کا مقصد اس شعبے میں بین الاقوامی تعاون کا فروغ ہے ۔ انھوں  نے کہا کہ کوالٹی  بنی نوع انسان کی  ایجادات اور ہنر مندی کی عکاس ہے ۔ چین مصنوعات کے معیار کو بہت  اہمیت دیتا ہے ۔  پیغام میں کہا گیا ہے کہ قدیم زمانے میں ریشم اور مٹی کے برتن  جیسی  بہترین چینی مصنو عات  دوسرے ممالک کو  برآمد کی گئیں اور اس طرح چین اور دوسرے ممالک کے درمیان تہذیب کے تبادلوں میں اضافہ ہوا اور دور حاضر  میں چین دنیا کو  بہتریں مصنوعات کی فراہمی کے لئے بھر پور کوشش کر رہا ہے ۔

چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ کوالٹی کی بہتری سے معیشت  کی ترقی   اور عوام کی زندگی مزید خوشحال ہو گی ۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY