چین پاکستان فری ٹریڈ ایگریمینٹ کےدوسرے مرحلے کے مذاکرات کا بیجینگ میں انعقاد

0

چین پاکستان فری ٹریڈ ایگریمینٹ کےدوسرے مرحلےکے آٹھویں دور کے مذاکرات  کا آغاز چودہ ستمبر کو بیجنگ میں ہوا۔

پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت اور چین کے وفد کی قیادت منسڑی آف کامرس کے وائس منسٹر کر رہے ہیں۔ چینی وفد میں سات حکومتی وزارتوں اور ڈیپارٹمینٹس کے نمائندے شامل ہیں

چینی وفد کے قائد نے وفد کا خیر مقدم کیا اور  دونوں ممالک  کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کو مزید  مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور اس معاہدے کی تکمیل اور اس پر عملدرآمد سے پاکستان چین کی بڑی  مقامی مارکیٹ تک  ا پنی برآمدات بھیج سکے گا۔ اور چین  ایک اعشاریہ تین بلین آبادی کے ساتھ ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے

پاکستان کے سیکرٹری تجارت نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان موجودہ تجارتی حجم سولہ ملین امریکی  ڈالرہے اور یہ دونوں ممالک کےدرمیان بڑھتے ہوئے  تجارتی تعاون کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اور آزاد تجارتی معاہدے کے ثمرات دوںوں ممالک کو یکساں ملیں گے۔

انہوں نے بڑھتے ہوئے تجارتی عدم توازن پر توجہ دینے اور پاکستانی تاجروں کے لیے چین کے ویزے کی فراہمی میں سہولتوں پر زور دیا۔

چین پاکستان فری ٹریڈ ایگریمینٹ کے پہلے مرحلے پر دوہزار چھ میں دستخط ہوئے اور اگلے برس اس پر عملدرآمد شروع ہو گیا

چین پاکستان فری ٹریڈ ایگریمینٹ کے آٹھویں دور میں تجارتی اشیاء، خدمات  اورسرمایہ کاری کے مواقعوں پر بات چیت کی جائے گی۔

پاکستان کےسفیر جناب مسعود خالد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY