ین جنوبی ایشیا دوستانہ تنظیموں کا سیمینار چودہ تاریخ کو چین کے شہر چھنگ دو میں منعقد ہوا ۔ پاکستان، نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش، بھارت اورمالدیپ سمیت چھ جنوبی ایشیائی ممالک کی بیس دوستانہ تنظیموں اور چین کے مختلف علاقوں سے آنے والے دو سو سے زائد نمائندوں نے اس سیمنار میں شرکت کی ۔
اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد چین اور صوبہ سی چھوان اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تبادلوں میں اضافہ کرنا ہے ۔ اطلاع کے مطابق سیمینار میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھانے اور اس اہم موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئَے دوستانہ تنظیموں کے کردار پر بحث کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ پچھلے سال صوبہ سی چھوان اور جنوبی ایشیا کے درمیان برآمدات و درآمدات کی کل مالیت ایک ارب پانچ کروڑ اسی لاکھ امریکی ڈالرز تک جا پہنچی اور تاحال جنوبی ایشیا میں سی چھوان کے تینتیس صنعتی اداروں نے سرمایہ کاری کی ہے جبکہ سی چھوان میں جنوبی ایشیا سے آنے والی کمپنیوں کی تعداد اٹھائیس ہے ۔