رطانوی حکومت نے حال ہی میں ہانگکانگ کے حوالے سے نصف سال کی رپورٹ جاری کی تھی ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون انگ نے جمعے کے روز پریس کانفرنس میں اس رپورٹ کا رد عمل کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اس قسم کی رپوٹ پیش نہ کرے اور ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت کو بند کرے ۔
ہوا چھون انگ نے کہا کہ ہانگ کانگ نے مادر وطن کی آغوش میں واپس آنے کے بیس برسوں میں اپنی خصوصیات اور برتری کو برقرار رکھاہو اہے ۔ مختلف شعبوں میں زبر دست پیش رفت ہوئی ہے ۔ ایک ملک دو نظام کا عمل =ہانگ کانگ میں بہت کامیاب رہا ہے ۔انھون نے کہا کہ کسی بھی غیر ملک کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں ہے ۔