رواں سال اگست میں چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

0

چین کی وزارت تجارت کے  جمعرات کو جاری اعدادوشمار  سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگست میں چین میں بیرونی سرمایہ کاری کے استعمال کی شرح میں نو فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے برعکس دیگر  ممالک میں چین کی سرمایہ کاری کی مالیت میں کمی ہوئی ہے اور اس کی وجہ غیر  ضروری سرمایہ کاری کو موئثر طور پر روکنا ہے ۔ 
چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاو فنگ نے کہا کہ رواں برس  کے پہلے آٹھ ماہ  میں مشینری ، کیمیائِی ، طبی اور مواصلاتی تنصیبات کی صنعتوں میں لگائے گئے  بیرونی سرمائے میں زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ 
اقوام متحدہ کی تجارتی ترقیاتی کانفرنس نے حال ہی میں دو ہزار سترہ کے لئے عالمی سرمایہ کاری کی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین بدستور  غیر  ملکی سرما یہ کاری کی اہم  منڈی ہے ۔ اور اس کے ساتھ ساتھ  چینی حکومت نے بیرونی سرمایہ کاری کے حصول کے لئے نئے اقدامات اپنائے  ہیں ۔ 
معلوم ہوا ہےکہ  گذشتہ ماہ تک چین نے چوالیس ممالک  اور علاقوں میں تقریبا  سو اقتصادی و تجارتی تعاون کے زونز قائم کئے ہیں اور ان زونز  کی مالیت بتیس ارب اڑتیس کروڑ امریکی ڈالرز تک جا پہنچی ہے  ۔ اس  سے مقامی باشندوں کے لئے دو لاکھ سینتالیس ہزار  روز گار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here