پراسیکیوٹرز کی بین الاقوامی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خان مورال نے چودہ تاریخ کو کہا کہ انسداد بد اعنوانی کے حوالے سے چین کے اختیار کردہ اقدامات دنیا کے استحکام کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔یہ بات مسٹر مورال نے بیجنگ میں منعقدہ پراسیکیوٹرز کی بین الاقوامی فیڈریشن کے بائیسویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ بداعنوانی معاشرے کے استحکام سے وابستہ ایک مسئلہ ہے۔ ایک بااثر اور بڑے ملک کی حیثیت سے چین نے حالیہ برسوں میں انسداد بداعنوانی کے سلسلے میں اہم اور موئثر اقدامات اختیار کئے ہیں جو دنیا کے استحکام کے لئے بہت اہم ثابت ہوں گے۔ مورال نے مزید کہا کہ بد اعنوانی سمیت جرائم کے انسداد کے لئے تمام ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے۔ پراسیکیوٹرز کی بین الاقوامی فیڈریشن مختلف ملکوں کے پراسیکیوٹرز کے درمیان باہمی رابطے اور تبادلے کا پلیٹ فارم قائم کر رہی ہے تاکہ جرائم کی روک تھام کی جا سکے۔