سنکیانگ میں  آئندہ تین برسوں میں  پندرہ سالہ تعلیمی نظام کو فروغ دیا جائےگا

0

چین کے ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت نے حال ہی میں سنکیانگ میں  شعبہ تعلیم کی ترقی کے حوالے سے تیرہویں پنج سالہ منصوبے کا اجراء کیا۔  منصوبے کے  مطابق دو ہزار بیس تک پورے سنکیانگ میں پندرہ سالہ تعلیم کو مقبول عام بنایا جائے گا ۔ اس طرح شعبہ  تعلیم کی جدید کاری کو بڑھایا جائے گا اور سنکیانگ شاہراہ ریشم کی  اقتصادی پٹی سے وابستہ اہم خطوں میں ایک تعلیمی مرکز   بنے گا ۔
اس منصوبہ بندی کے مطابق دو ہزار بیس تک سنکیانگ میں پرائمری  اسکول جانے سے قبل تین سالہ تعلیم مفت ہو گی ۔ ایک اندازے کے مطابق اٹھانوے فیصد  بچے کنڈرگارٹن میں زیر تعلیم ہوں گے ۔ اس کے علاوہ پرائمری  اور مڈل اسکولوں کے معیار کو بہتر کیا جائےگا ۔ پچانوے فیصد  بچے نو سالہ  تعلیم  مفت حاصل کریں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ  جدید پیشہ ورانہ فنون  کے حوالے سے تعلیمی اداروں کے قیام سے سنکیانگ میں اپنی خصوصیات کا  حامل پیشہ ورانہ تعلیمی نظام قائم کیا جائے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here