بیجینگ میں یومِ دفاع کے حوالےسے تقریب کا انعقاد

0

بارہ ستمبر دو ہزار سترہ کو  بیجینگ میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ دفاع کے حوالےسے ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ یومِ دفاع  انیس سو پینسٹھ کی جنگ اور وطن کے دفاع  کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنیوالے شہداء کو  خراجِ تحسین  پیش  کرنے کے لیے منایا جاتاہے۔

اس دن کو منانےکےلیے پاکستان ہاوس  بیجنگ میں ایک استقبالیے کا اہتمام کیا گیا۔ پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پنگ بو اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔

یومِ دفاع کی تقریب کا آغاز  پاکستان اور چین کے قومی ترانوں سے ہوا۔  پاکستان کے سفیر مسعود خالد،  پیپلز لبریشن آرمی کے لیفٹیننٹ جنرل پنگ بو، اور پاکستان کے دفاعی اتاشی بریگیڈئر بلال احمد نے مل کر کیک کاٹا۔

پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے  مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یومِ دفاع ہماری بہادر افواج  اور ان کی  حب الوطنی، نظم و ضبط  اورلگن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منایاجاتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ علاقائی امن اور خوشحالی  پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے۔   پاکستان کے سفیر نے  اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے پاکستان کی پرخلوص کوششوں کے باوجود  دیرینہ تنازعات کو حل کرنےکےلیے مذاکرات سے  انکار کیا ہے۔  بھارت نے جموں و کشمیر تنازعے کو حل کرنے کی بجائے اپنے  زیرِ انتطام  کشمیر میں دہشت کو فروغ دیا ہے۔

جناب مسعود خالد نے  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قربانیوں کا ذکر کیا اور  دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے چینی حکومت اور پیپلز لبریشن آرمی  کی دوستی اور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں اسسٹنٹَ چیف آف سٹاف پی ایل اے ائیر فورس میجر جنرل چانگ جن، اسسٹنٹَ چیف آف سٹاف پی ایل اے نیوی میجر جنرل شو ہائےہوا،  سنڑل ملڑی کمیشن کے دفتر برائے  انڑ نیشنل  ملڑی کواپریشن کے وائس چیف میجر جنرل  سی  گووئی  نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ  مختلف ممالک کے سفیر، دفاعی اتاشی  ، چینی حکومت کے عہدیداروں اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد اور پاکستانی کمیونٹی بھی اس استقبالیے میں شریک ہوئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY