چین کی توانائی کمپنی بنگلہ دیش میں  پاور پلانٹ  تعمیر کرے گی

0

چین میں توانائی کے شعبے میں فعال ادارے ہو بے انجینئرنگ کمپنی نے دس تاریخ کو  بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھا کہ میں بنگلہ دیش کی کمپنی رورل الیکٹر سٹی لمیٹڈ کے ساتھ   ایک سو  میگاواٹ پیداواری صلاحیت   کے حامل  پاور پلانٹ کے قیام کے منصوبے کے معاہدے پر دستخط کئے ۔اطلاعات کے مطابق یہ منصوبہ ڈھا کہ سے تیس کلومیٹر دور  گجراتی کاؤنٹی میں نو ماہ کی مدت میں تعمیر کیا جائے گا  ہے۔چینی کمپنی کے بنگلہ دیش میں اعلیٰ اہلکار  چھو وی نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے  ڈھا کہ میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔بنگلہ دیشی ادارہ رورل الیکٹر سٹی لمیٹڈ بنگلہ دیش کا ایک ریاستی ملکیتی ادارہ ہےجو انیس سو چورانوے میں قائم ہوا۔اس ادارے کی ذمہ داریوں میں تھرمل پاور اور نئی توانائی کی ترقی اور دیگر امور شامل ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY