دس تاریخ کو چین کے انر منگولیا خود اختیار علاقے کے شہر اردوس میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو کے تحت صحرا بردگی کی روک تھام کے تعاون کے نظام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔یہ نظام اقوام متحدہ کے صحرابردگی کی روک تھام کے کنونشن کے تحت ایک پلیٹ فارم ہے۔تاکہ اس سلسلے میں بین الاقوامی تعاون کو تقویت مل سکے۔
اجلاس میں نظام کے اہداف، شراکتداری، نظام کا ڈھانچہ، تعاون کے طریقہ کار، رقوم کے حصول اور نظام کی ترقیاتی حکمت عملی مرتب کی گئی ۔ تاکہ دو ہزار تیس تک دنیا میں زمین کی صحرا بردگی کے رجحان کو روکنے کے ہدف اور پائدار ترقی کے دوسرے اہداف کو پورا کیا جا سکے۔
اقوام متحدہ کے صحرا بردگی کی روک تھام کے کنونشن کی قائم مقام سیکرٹری محترمہ مونیک باربوٹ نے اجلاس میں کہا کہ اس بین الاقوامی تعاون کے نظام کے قیام سے دنیا میں صحرا بردگی کی روک تھام اور دو ہزار تیس تک پائدار ترقی کے اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے عالمی برادری کا عزم اور اتفاق رائے ظاہر کیا گیا ہے۔اس نظام کے ذریعے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے متعلقہ ملکوں میں ماحول دوست ترقی، تیکنیکس اور سرمایہ کاری کے لئے زیادہ سہولیات میسر ہوں گی ۔