چین کے صدر شی جن پھنگ کے برکس بزنس فورم سے خطاب کی بین الاقوامی میڈیا پر کوریج

0

چین کے  صدر مملکت شی جن پھنگ نے شیامن میں منعقدہ  دو ہزار سترہ برکس ممالک کے بزنس فورم میں” برکس تعاون کے  دوسرے روشن عشرے کی تعمیر” کے موضوع پر  خطاب  کیا۔ چینی صدر کے اس خطاب کو  بین الاقوامی میڈیا میں بھر پور کوریج ملی ۔
رائٹرز نے صدر شی کے خطاب کے حوالے سے کہا کہ ہمیں کھلے پن، عالمی معیشت کی تعمیر اور تجارت و سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔دنیا  میں نئی تجارتی قدروں  کے قیام اور  متوازن اقتصادی  عالمگیریت کے عمل میں اپنی ذمہ داری ادا کی جائے گی، تاکہ ترقی کے ثمرات مختلف ممالک کے عوام تک پہنچ سکیں۔رائٹرز  کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی معیشت کے  تناظر میں چین کا بذاتِ خود عالمگیریت کا حامی ہونا عالمی معیشت کی ترقی کے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔
 عالمی میڈیا نے چینی صدر شی جن پھنگ کے  معیشت کے کھلےپن کی تعمیر کے حوالے سے  خطاب کو موضوع بنایا۔ 
بھارت کے این ڈی ٹی وی کے مطابق   چینی صدر شی جن پھنگ کا  برکس تعاون کے نظام کے تحت  مختلف ممالک کی ترقی کے طریقے کے احترام اور باہمی امداد کی فراہمی پر زور دینا  مستقبل  میں برکس ممالک کے فروغ کے لئے بہت اہم ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here