پیپلز بنک آف چین چائنا کے سات تاریخ کے اعدادو شمار کے مطابق اگست کے آخر تک چین میں بیرونی کرنسی کے ذخائر تیس کھرب اکیانوے ارب پچاس کروڑ امریکی ڈالرز رہے جس میں پچھلے ماہ کے مقابلے میں دس ارب اسی کروڑ امریکی ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ چین میں بیرونی کرنسی کے ذخائر مسلسل سات ماہ سے بڑھ رہے ہیں ۔
چین میں بیرونی کرنسی انتظامیہ کے مطابق اگست میں چین میں بیرون ملک کیپٹل فلو اور بیرونی کرنسی کی منڈی کی صورتحال متوازن رہی ہے۔رواں سال چین میں معیشت مسلسل بہتر ہو رہی ہے اور معاشی ڈھانچے کی اصلاحات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔اسی لیے معاشی اہداف بہترین انداز سے مکمل ہوئے ہیں اور میکرو معیشت مستحکم رہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بیرونی کرنسی کی منڈی میں طلب اور رسد کا معیارمتوازن رہا اور چینی کرنسی آر ایم بی کی شرح تبادلہ مستحکم رہی ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ مستقبل میں مالیاتی نظام کی اصلاحات کو فروغ دیا جائے گا اور چین میں کھلے پن پر مبنی مالیات سے بیرونی کرنسی کے ذخائر کو مناسب پیمانے پر قائم رکھا جائے گا۔