چین۔عرب ممالک ایکسپو میں پہلی بار پیداواری صلاحیت کے حوالے سے عالمی تعاون فورم کا انعقاد

0

چین۔عرب ممالک ایکسپو میں پہلی بار پیداواری صلاحیت کے حوالے سے عالمی تعاون فورم سات تاریخ کو چین کے صوبہ نینگ شیا کے شہر این چھون میں منعقد ہوا ۔ چین اور عرب ممالک کے نمائندوں نے پیداواری صلاحیت کے حوالے سے عالمی تعاون سے متعلق بات چیت کی اور بائیس منصوبہ جات پر دستحط کیے  جن میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت سترہ ارب چینی یوان تک ہے ۔ 
پیداواری صلاحیت کے حوالے سے عالمی تعاون کو  دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر  میں نمایاں اہمیت حاصل ہے ۔ لبنان ، عمان اور چین کے متعلقہ اداروں کے سربراہوں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ  انیشیٹو کے تحت صنعتی اتحاد  سے متعلق بات چیت کی اور مختلف ممالک کے لیے سرمایہ کاری کی نئی بالیسیوں اور پیداواری صلاحیت کے حوالے سے عالمی تعاون کی نئی سمت پر تبادلہ خیال کیا ۔ 
فورم میں  پیداواری صلاحیت کے حوالے سے چین اور عرب ممالک کے درمیان تعاون کی ترقیاتی رپورٹ جاری کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق سال 2010سے2015  تک کے درمیان عرب ممالک میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت اٹھہتر کروڑ اسی لاکھ امریکی ڈالرز سے دو ارب اکیس کروڑ چالیس لاکھ امریکی ڈالرز تک پہنچ چکی ہے ۔ 2015کے اختتام تک عرب ممالک میں چینی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت  چودہ ارب اٹھاون کروڑ بیس لاکھ امریکی ڈالرز  رہی ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here