چودہویں چائنا تجارتی میلے کا اردن میں انعقاد

0

بدھ کوچودہواں چائنا تجارتی میلہ اردن کے صدر مقام اومان میں شروع ہو گیا۔ میلے میں شریک چینی اداروں نے مقامی اداروں کے ساتھ مضبوط شراکت داری کی خواہش ظاہر کی۔مذکورہ تجارتی میلے میں چین سے دو سو نمائش کنندہ شریک ہیں۔ چینی اداروں نے اردن کے ساتھ  تیل، توانائی اور پیٹرو کیمیکلز کے شعبہ جات میں مزید تعاون کا ارادہ ظاہر کیا جبکہ تجارتی میلے کے انعقاد کو عراق، لیبیا، شام اور دوسرے ممالک کے کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت داری کے لیے اہم قرار دیا۔ چینی سرمایہ کاروں نے کہا کہ دونوں ملکوں کا نجی کاروباری شعبہ فریقین کے درمیان تجارتی تبادلوں اور نئی شراکت داری کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق تجارتی میلے میں ٹیکسٹائل، خوراک، الیکٹرونکس اور پیٹرو کیمیکلزسمیت دیگر صنعتوں کی آ ٹھ ہزار سے زائد مصنوعات نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔گزشتہ برس چین اور اردن کے درمیان باہمی تجارتی حجم 3.17 ارب ڈالر رہا جس میں فریقین کے درمیان چالیس برس قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد پچھتر گنا اضافہ ہوا ہے۔ چین اردن کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار اور سب سے بڑا بر آ مد کنندہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here