پانچ تاریخ کی دو پہر چینی صدر شی جن پھنگ نے مقامی و غیر ملکی صحافیوں کو ایک میڈیا بریفنگ کے دوران برکس سمٹ ،نئی ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا

0

شی جن پھنگ نے کہا کہ دس سال پہلے عالمی ڈھانچے میں اہم ترتیب نو کے موقع پر برکس تعاون کا آغاز ہوا جسے عالمی برادری نے بڑی اہمیت دی۔ عالمی مالیاتی بحران سمیت دیگر اہم آزمائشوں پر پورا اترنے کے بعد برکس ممالک کو  نئی ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے  باہمی مفادات پر مبنی تعاون کا نیا نظام حاصل ہوا ہے۔مختلف ملکوں کے رہنماؤں نے مزید قریبی ،وسیع اور ہمہ گیر تزویراتی شراکت داری کے تعلقات کی تشکیل اور برکس تعاون کے دوسرے سنہری عشرے کے آغاز کا عزم ظاہر کیا ۔چینی صدر شی جن پھنگ نے میڈیا بریفنگ میں کہاکہ نئی ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے مذاکرات میں جنوب جنوب تعاون اور عالمی ترقی کے تعاون کو فروغ دینے کا مضبوط  پیغام دیا گیا۔ مذاکرات میں شریک رہنماؤں نے جنوب جنوب تعاون کو فروغ دیتے ہوئے برِ کس پلس ماڈل کی  تشکیل ، وسیع شراکت داری پر  مبنی   تعلقات کے قیام ،ترقیاتی شراکت داری کے  مزید کھلے  نیٹ ورک کی تعمیر پر اتفاق کیا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here