نئی ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پزیرممالک کے مذاکرات کا انعقاد

0

نئی ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پزیر ممالک کے مذاکرات پانچ تاریخ کو شیا من میں منعقد ہوئے۔ چین کے صدر شی جن پھنگ نے مذاکرات کی صدارت کی۔ برازیل، روس، بھارت، جنوبی افریقہ کے صدور اور دعوت پر  آئے  ہوئے مصر، گنی، میکسیکو، تاجکستان کے صدور اور تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے مذاکرات میں شر کت کی۔
متعلقہ فریقین نے زور دیا کہ نئی صورت حال میں نئی ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پزیر ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ اقوام متحدہ کے دو ہزارتیس کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد سے مشترکہ ترقی کے لئے کوشش کی جائے گی۔ فریقین نے اقوام متحدہ کے کلیدی کردار سے ترقی کا بہتر ماحول بنانے کی حمایت کی اور جنوب جنوب تعاون کی مضبوطی سے  زیادہ بڑے  پیمانے پر شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔مذاکرات کے بعد  چین کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں اجلاس میں طے شدہ اصولوں اور اتفاق رائے سے آ گاہی، متعلقہ فریقین کی جانب سے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر عمل در آ مد کے لیے اعتماد اور عزم کا اظہار اور نئی ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پزیر ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی مثبت انداز سے عکاسی کی گئی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here