برکس نے ترقی پذیر ملکوں کی بھر پور ترجمانی کی ہے: ماہرین

0

نئی ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ملکوں کے مذاکرات پانچ تاریخ کو شیا من میں منعقد ہوئے۔ ماہرین کے خیال میں برکس ممالک نے، برکس رکن ممالک کے درمیان تعاون کے علاوہ دوسرے ترقی پذیر ملکوں سے مذاکرات کے طریقہ کار اور  نئی ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ملکوں کی بھر پور ترجمانی کی ہے  ۔اس تناظر میں برکس پلس ماڈل کا آغاز ترقی پذیر ملکوں کے درمیان تعاون کے لیے بھی مفید ثابت ہو گا۔
بیجنگ نارمل یونیورسٹی میں برکس تعاون مرکز کے ڈائریکٹر وانگ لے نے کہا کہ برکس تعاون بذات خود نئے ابھرتے ہوئے ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے مفادات کے لیے ہے۔ اس لیے برکس پلس ماڈل ، برکس کی لازمی ترقی کا ثمر ہے جو عالمی شراکت داری کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔
چین کی وزارت تجارت کے تحت بین الاقوامی تجارتی و معاشی تعاون کے ادارے کے ماہر بائی مینگ نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو عمل میں لانے کے لیے برکس ممالک مزید اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ اس سے وابستہ بیشتر ممالک ترقی پذیر ممالک ہیں اور برکس ممالک کی رہنمائی میں ترقی پذیر ممالک بہتر انداز سے مستفید ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here