چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے پانچ تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ برکس ممالک تعاون میں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہیں۔
چین نے رواں سمٹ میں سلسلہ وار تجاویز پیش کی ہیں، جس میں برکس ممالک کے درمیان معاشی و تیکنیکی تبادلے کے لئے پچاس کروڑ چینی یوان کی سرمایہ کاری اور نیا ترقیاتی بنک کو چالیس لاکھ امریکی ڈالرز فنڈز کی فراہمی شامل ہیں۔ کچھ حلقوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد برکس ممالک کے تعاون سے چین کے قائدانہ کردار کو مضبوط بنانا ہے تا کہ مغرب کے زیر اثر بین الاقوامی نظام کو بدلا جا سکے ۔
ترجمان نے کہا کہ برکس تعاون مشترکہ مفادات کا تحفظ کرے گا اور متعدد ترقی پزیر ممالک کی مشترکہ خواہشات کی عکاسی کرے گا۔چین کی جانب سے پیش کردہ تجویز کا مقصد برکس ممالک کے تعاون اور ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے اتحاد کو فروغ دینا ہے۔