چین کے ریاستی کونسلر یانگ چیے چھی اور پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی ملاقات

0

آٹھ تاریخ کو چین کے ریاستی کونسلر یانگ چیے چھی نے  پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات بیجنگ میں ہوئی۔

ملاقات کے دوران چینی ریاستی کونسلر یانگ چیے چھی نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات قریبی اور دوستانہ ہیں۔ دونوں ممالک بنیادی  مفادات سے وابستہ مسائل پر ہمیشہ  ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ چین پاک چار موسموں کے اسٹرٹیجک ساتھی کے تعلقات کو جامع طورپر آگے بڑھانا چین کی طے شدہ پالیسی ہے۔ فریقین کو چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کو مضبوطی  سے فروغ دینا چاہیئے، علاقائی سیکورٹی سے متعلق اہم مسائل پر رابطوں اور مشاورت کو مضبوط بنانا چاہیئے،اپنےعلاقے کے امن اور ترقی کے لئے مثبت خدمات  سرانجام دینی چاہیئے۔

پاکستان کے  وزیر خارجہ  خواجہ آصف  نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا پاکستان کی سفارتی پالیسی کی بنیاد اور مختلف پارٹیوں کا یکساں خیال ہے۔ پاکستان چین کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے تاکہ چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر سے باہمی تعلقات کی ترقی کو مسلسل آگے بڑھایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY