چین۔عرب ممالک ایکسپوکے انعقاد سے فریقین کے درمیان دو طرفہ تجارت ، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے تبادلوں کو فروغ ملے گا۔ عرب لیگ

0

عرب لیگ کے معاشی امور سے متعلق معاون سیکرٹری جنرل کمال حسن علی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ چین کے خود اختیار علاقے ننگ شیاہ میں رواں ماہ چھ سے نو تاریخ تک منقعد ہونے والی

چین۔عرب ممالک ایکسپو  کے انعقاد سے فریقین کے درمیان دو طرفہ تجارت ، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے تبادلوں کو فروغ ملے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ ایکسپو چین اور عرب ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری ،   تجارتی  اور معاشی تعلقات کے فروغ کی سب سے اہم اور بڑی تقریب ہے۔ مصر رواں برس ایکسپو میں اعزازی مہمان ملک کے طور پر شریک ہو رہا ہے  اور اب تک  گزشتہ دو نمائشوں کے دوران سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، مالیات ، توانائی ، زراعت ، صحت ، سیاحت ، ثقافت اور تعلیم کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے تین سو اکیس معاہدوں پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔  علی نے اس امید کا اظہار کیا کہ رواں برس ایکسپو کے انعقاد سے فریقین کے درمیان سرمایہ کاری اور  تجارتی تبادلوں کے حجم کوبڑھانے میں مدد ملے گی اور عرب ممالک کے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے کہ وہ مختلف شعبہ جات میں چین کی سائنسی اور تیکنیکی ترقی سے مستفید ہو سکیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY