چین۔عرب ایکسپو میں سینتالیس ممالک اور خطے شرکت کر رہے ہیں

0

چین عرب ممالک ایکسپو بدھ کے روز چین کے علاقے ننگ شیاہ کے صدر مقام این چھوان میں شروع ہو گئی۔ایکسپو میں سینتالیس ممالک اور خطے شرکت کر رہے ہیں۔چار روز تک جاری رہنے والی ایکسپو کے دوران  مصنوعات کی تجارت ، ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون ، سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبہ جات کو اہمیت حاصل رہے گی۔ایکسپو کے دوران دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو اجاگر کیا جائے گا جبکہ ہائی اسپیڈ ریلویز اور لاجسٹکس سے متعلق دیگر امور کی بھی نمائش کی جائے گی۔مذکورہ نمائش میں  1,080 کاروباری اداروں کے سربراہان  اور  تقریباً پانچ ہزار نمائش نمائش کنندہ شریک ہیں جبکہ  صنعتی امور ، نقل و حمل  سے لے کر بگ ڈیٹا  تک اکتیس مختلف صنعتوں کی نمائندگی کی جا رہی ہے۔ ایکسپو کے آ غاز کے موقع پر  عرب لیگ کے معاشی امور سے متعلق معاون سیکرٹری جنرل کمال حسن علی نے کہا کہ مذکورہ ایکسپو چین اور عرب ممالک کے درمیان تعاون کا اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے ۔ تقریب میں شامل دیگر شرکاء نے بیلٹ اینڈ روڈ کو فریقین کے درمیان معاشی تعلقات کے فروغ کے لیے  انتہائی اہم قرار دیا۔اطلاعات کے مطابق چین اور عرب ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم گزشتہ برس171.14   ارب ڈالرز تک جا پہنچا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY