پیدائشی دل کی بیماری کے شکار اکیس افغان بچوں کو چین میں مفت طبی علاج فراہم کیا جائے گا

0

ہمارے نمائندے کے مطابق  پیدائشی دل کی بیماری کے شکار  اکیس افغان  بچےمفت طبی علاج حاصل کرنے کے لئے  چین کے علاقے سنکیانگ  کے صدر مقام ارمچی  پہنچے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق  چین کی ریڈ کراس سوسائٹی  نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو  کی روشنی میں “ا ینجل کا سفر ” نامی طبی خدمات کی فراہمی کا  ایک منصوبہ ترتیب دیا ہے جس کے تحت متعلقہ ملکوں کے ایک سو شدید بیماری کے شکار بچوں کو  چین میں مفت طبی امداد فراہم کی جائے گی۔مذکورہ اکیس افغان بچے  اس منصوبے کے تحت طبی امداد حاصل کرنے والے پہلے بچے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY