بھارتی میڈیا کی جانب سے شیا من میں برکس ممالک کی سمٹ کو نمایاں اہمیت دی گئی ہے

0

برکس ممالک کی نویں سمٹ شیا من میں اختتام پزیر ہو گئی ہے۔ سمٹ کے ثمرات کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے اسے نمایاں اہمیت دی ہے۔
ہندوستان ٹائمزنے چھ تاریخ کو ایک مضمون جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اگر چہ چند عناصر  کی جانب سے برکس ممالک کے تعاون کے نظام  کو اچھی طرح نہیں سمجھا گیا ہے مگر اس کے باوجود  برکس ممالک کی نویں سمٹ کامیابی سے شیا من میں اختتام پزیر ہو ئی اور سمٹ میں زیادہ ثمرات حاصل کئے گئے ہیں جو برکس ممالک کے درمیان تعاون کے عمل کے لئے  اہمیت کے حامل ہیں۔
نوو بھارت  ٹائمز کے مطابق سمٹ کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ نے بھارتی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ یہ دونگ لانگ علاقے میں دو ماہ  تک جاری رہنے والے  تنازعات کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی ملاقات ہے۔مذکورہ ملاقات  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا  کرے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY