برکس ممالک کے سربراہان اور بزنس کونسل کی بات چیت چار تاریخ کی سہ پہر شیامن میں منعقد ہوئی

0

  چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ بزنس کونسل اور برکس ممالک کے زیر انتظام نئے ترقیاتی بینک کے ساتھ کاروباری برادری اور مالیاتی شعبہ  متحد ہو کر ر ہنماؤں کے طے شدہ اتفاق رائے پرعمل درآمد کے لئے کوشش کرے ، تاکہ مشترکہ ترقی حاصل ہو سکے۔
برکس ممالک کے پانچ سربراہوں کی موجودگی میں  برکس ممالک کے معاشی و تجارتی تعاون کے  لائحہ عمل اور  تخلیقی تعاون کے عملی منصوبے ، برکس ممالک کے کسٹم تعاون کے فریم ورک اور برکس ممالک کی بزنس کو نسل اور نئے ترقیاتی بینک کے درمیان تزویراتی تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت سمیت   تعاون کی  چار دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔
جناب شی نے کہا کہ برکس ممالک کے سربراہوں نے میٹنگ کے دوران اگلے سنہری عشرے  کی تعمیر پر اتفاق کیا، تاکہ برکس تعاون کو نئی بلندی تک پہنچایا جا سکے اور امید ہے کہ کاروباری برادری اور مالیاتی شعبہ  تعاون کے لئے مزید خدمات سر انجام دے سکے۔
جناب شی نے کہا کہ خواہش ہے کہ بزنس کونسل اور نیا ترقیاتی بینک مواقع سے فائدہ اٹھا کر مزید پیش رفت کے حصول کے لئے کوشش کرے  ،اور برکس ممالک کے مشترکہ مفادات، اقتصادی ترقی اور عوام کے روابط کے لئے خدمات انجام دے ۔
برکس ممالک کے دیگر سربراہوں نے بھی  اپنے خطاب میں  بزنس کونسل اور نئے ترقیاتی بینک کو سراہا۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY