برکس ممالک کی نویں سمٹ کے حوالے سے چین کے سٹیٹ کونسلر یانگ جے چھی کا انٹرویو

0

چین کے سٹیٹ کونسلر یانگ جے چھی نے چھ تاریخ کو  برکس ممالک کی نویں سمٹ کے حوالے سے نامہ نگاروں کو ایک انٹرویو دیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سمٹ میں برکس ممالک نے  شامن اعلامیہ جاری کیا جس میں برکس نظام کا دوسرا سنہری عشرہ  شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ ایک نتیجہ خیز اجلاس رہا۔موجودہ سمٹ کے دوران فریقین  نے باہمی تعاون کے حوالے سے تیس دستاویزات پر دستخط کئے۔ ان میں اقتصادی و تجارتی تعاون کا  لائحہ عمل، سرمایہ کاری کے لئے سہولیات کا منصوبہ، سروس ٹریڈ کے تعاون کا روڈ میپ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اجلاس میں برکس ممالک کی اقتصادی و تجارتی تزویراتی تعاون کی حکمت عملی پر عمل درآمد کے سلسلےمیں ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ جاری کی گئی۔
جناب یانگ نے مزید کہا کہ رواں سال چین نے برکس پلس نامی تصور پیش کیا ۔ موجودہ اجلاس میں برکس ممالک کے علاوہ مصر، گینی، میکسیکو  تاجکستان اور  تھائی لینڈ سمیت دیگر ملکوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی ۔ برکس پلس ماڈل کے قیام سے زیادہ ترقی پزیر ممالک برکس نظام میں شریک ہوں گے اور جنوب جنوب تعاون کے عمل کو زیادہ مضبوط کیا جائے گا۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY