برکس ممالک کی شیامن سمٹ اختتام پزیر ہو گئی

0

برکس ممالک کی نویں سربراہی کانفرنس پانچ تاریخ کو شیامن میں اختتام پزیر ہو گئی۔اجلاس کے اختتام پر برکس ممالک کے رہنماوں نے  شیامن اعلامیہ جاری کیا جس میں برکس ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور برکس تعاون کے دوسرے سنہری عشرے کے لیے بھر پورعزائم کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برکس ممالک کی دسویں سمٹ دو ہزار اٹھارہ میں جنوبی افریقہ کے صدر مقام جو ہانسبرگ میں منعقد ہوگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY