برکس ممالک کو شماریات کے شعبے میں قریبی تعاون کرنا چاہیے: چین کے  قومی شماریات بیورو کے سربراہ

0

برکس ممالک کے شعبہ شماریات کے سربراہان کا اجلاس جمعرات کو  چین کے شہر ہانگ جو میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر چین کے قومی شماریات بیورو کے سربراہ نینگ چیے ہائی نے کہا کہ برکس ممالک کو شماریات کے شعبے میں قریبی تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے برکس ممالک کے ماہر ین شماریات کے درمیان مزید ملاقاتوں کی تجویز  پیش کی تا کہ مشاورت ، مواصلات اور روابط کو فروغ دیا جا سکے۔ نینگ نے تجویز پیش کی کہ پائیداری سے متعلق مزید اعشاریوں کو برکس کے مشترکہ شماریات کی اشاعت میں شامل کیا جانا چاہیے۔ مذکورہ دستاویز ایک سالانہ رپورٹ پر مشتمل ہوتی ہے  جس میں سماجی معاشی ترقی کے پہلووں اور دو ہزار تیس کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر زور دیا جاتا ہے۔ نینگ نے کہا کہ شماریات اور جانچ کے دوران نئی معاشی جہتوں اور نئی صنعتوں پر توجہ مرکوز کی جائے۔یاد رہے کہ حال ہی میں منگل کو اختتام پزیر ہونے والے نویں شیامن برکس سمٹ کے دوران شرکاء نے اعلامیے کی منظوری دیتے ہوئے کھلے پن ، اشتراکیت اور مشترکہ مفاد کا عزم ظاہر کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY