چین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور  قربانیوں  کو مکمل طور پر تسلیم کیا جائے

0

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون این نے اکتیس اگست کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ  پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول میں کھڑا  ہے اور کئی سالوں سے دہشت گردی کے خاتمے کی  بھر پور کوشش کررہا ہے ،پاکستان نے اس جنگ میں عظیم قر بانیاں دی ہیں.ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور  قربانیوں  کو مکمل طور پر تسلیم کرنا چاہئے۔چین پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ  ملکر انسداد دہشت گردی کے تعاون کو مضبوط بنانے، علاقائی سلامتی اور استحکام  کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

پریس کانفرنس میں ایک نامہ نگار نے سوال کیا کہ  امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں  کہا ہے  کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو دہشت گردوں کو پناہ دیتا  ہے جبکہ بھارت نے بھی چین سے مطالبہ کیا کہ  پاکستان میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کی گرفتاری کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان پر زور دیا جائے۔ کیا جلد ہی چین کے شہر شا من میں منعقد ہونے والی برکس ممالک کی سربراہی کانفرنس میں اس امر پر بات چیت ہوگی یا نہیں۔اس سوال کے جواب میں محترمہ ہوا چھون این نے کہا کہ   اگرچہ بھارت پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر بڑی توجہ دیتا ہے تاہم یہ معاملہ شا من سمٹ کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here