چین اور تاجکستان کے درمیان مکمل تزویراتی شراکت داری پر مبنی  تعلقات کے قیام کا فیصلہ

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے جمعرات کے روز بیجنگ میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمونوف جو چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں اور نئی ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے حامل ممالک اور ترقی پزیر ممالک کے درمیان بات چیت میں شریک ہیں ، سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر دونوں صدور نے چین اور  تاجکستان کے درمیان مکمل تزویراتی شراکت داری پر مبنی تعلقات کے قیام کا فیصلہ کیا ۔

صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ تاجکستان نے آ غاز سے ہی دی بیلٹ اینڈ رود انیشیٹو کی حمایت کی ہے ، چین اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ فریقین کو دی بیلٹ اینڈ رود کی تعمیر  کو دو ہزار تیس تک تاجکستان کی قومی ترقیاتی حکمت عملی سے ملانے کی کوشش کرنی چاہئَے ۔نقل و حمل ، توانائی ، کسٹمز اور انٹرنیٹ کی بنیادی تنصیبات کی تعمیر  کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ایک جامع انٹرکنکشن اور بھر پور روابط کے حامل تعلقات قائم کیے جائیں ۔

اس موقع پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمونوف  نے کہا کہ تاجکستان چین کے ساتھ  تعلیم ، ثقافت ، نوجوانوں اور مقامی تبادلوں کو  بڑی اہمیت دیتا ہے اور چاہتا ہے کہ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی معاملات پر مصالحت اور تعاون کو فروغ دیں ۔ تاجکستان شانگھائی تعاون تنظیم کے موجودہ چیرمین کی حیثیت سے چین کے فرائض کی بھر پور حمایت کرے گا ۔

ملاقات کے بعد دونوں صدور نے چین اور تاجکستان کے درمیان مکمل تزویراتی شراکت داری پر مبنی تعلقات کے قیام کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط  کیے ۔ علاوہ ازیں دونوں صدور نے سائنس و ٹیکنالوجی ، زراعت ، توانائی ، بنیادی تنصیبات ، افرادی وسائل ، مقامی تعاون اور ذرائع ابلاغ سمیت مختلف شعبوں میں دس سے زائد  تعاون کی دستاویزات پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here