شامن سمٹ برکس ممالک کے درمیان وسیع  پیمانے پر تعاون کو فروغ دے گا ۔ چینی میڈیا

0

ہمارے نمائندے کے مطابق  برکس ممالک کی نویں سربراہی کانفرنس جلد ہی چین کے ساحلی شہر شامن میں منعقد ہوگی۔اجلاس میں برکس ممالک کے رہنما ترقی پزیر ملکوں کے باہمی تعاون کے بارے میں اپنی اپنی رائے اور  تجاویز پیش کریں گے۔رائے عامہ کا خیال ہے کہ موجودہ سمٹ برکس ممالک کے درمیان وسیع  پیمانے پر تعاون کو فروغ دے گا۔موجودہ سمٹ کی سرکاری ویب سائٹ  کے مطابق  سمٹ کے دوران میزبان ملک چین یہ تجویز پیش کریگا کہ برکس ممالک کے نظام کو بہتر بنایا جائے،  برکس نظام کے دائرے کو توسیع دی جائے اور برکس پلس ماڈل قائم کیا جائے۔میڈیا کے مطابق برکس پلس  ماڈل کے قیام سے کم از کم پینتیس ممالک برکس ممالک کے ساتھ قریبی تعاون پر مبنی تعلقات قائم کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق  برکس ممالک کے علاوہ مصر ، گینی، میکسیکو ، تھائی لینڈ  اور  تاجکستان کے رہنما بھی موجودہ سمٹ میں شرکت کریں گے جس سے پتہ چلتا ہے کہ میزبان ملک چین کا ارادہ ہے کہ برکس ممالک کے سمٹ کو ایک بین الاقوامی اجلاس بنایا جائے۔
توقع ہے کہ موجودہ سمٹ کے دوران متعلقہ ملکوں کے درمیان سلسلہ وار اتفاق رائے اور  تعاون کے دستاویزات طے پا جائیں گے۔ برکس بنک کی جانب سے متعلقہ ملکوں میں سرمایہ کاری کا نیا دور بھی شروع ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here