برکس ممالک کے اسٹرٹیجک  تعلقات کے حوالے سے روسی صدر کے مضمون کی اشاعت

0

بر کس ممالک کی نویں سربراہی کانفرنس سے قبل سی آر آئی آن لائن نے روسی صدر ولادیمیر پوٹین کا ایک مضمون شائع کیا ۔ مضمون کاعنوان ہے” برکس ممالک، اسٹرٹیجک شراکت داری کے تعلقات کا نیا انداز”۔

روسی صدر نے اپنے مضمون میں کہا کہ عالمی برادری میں برکس ممالک کی اہمیت دن بد ن بڑھ رہی  ہے۔برکس ممالک کا نظام برابری ،باہمی احترام کی بنیاد پر قائم ہے ۔ روس اس نظام کے تحت کیثرالملکی تعاون کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔برکس ممالک کے تعاون  کا مقصد کثیرالقطبی عالمی نظام  کا قیام اور تمام ملکوں کے لئے ترقی کے یکساں مواقع  پیدا کرنا ہے۔روس اقوام متحدہ اور  بیس ملکوں کے گروپ سمیت بین الاقوامی تنظیموں میں  برکس ممالک کی  یکساں  پالیسیوں اور  موقف کی حمایت کرتا ہے۔

مسٹر پوٹین نے مزید کہا کہ روس برکس ممالک کے اقتصادی تعاون کو بڑی اہمیت دیتا ہے  اور اس حوالے سے  بڑی کامیابیاں حاصل ہو چکی ہیں۔برکس ممالک کے بینک کی طرف سے قرضوں کی فراہمی کی بنیاد پر  متعلقہ ملکوں میں متعدد پروجیکٹس پر عملدرآمد  ہو چکا ہے ۔ اس وجہ سے برکس ممالک کی اقتصادی ترقی اور  شراکت داری کے عمل کو بڑا فروغ ملے گا۔

آخر میں صدر پوٹین نے کہا کہ روس سیاست، معیشت ،ثقافت اور دیگر شعبوں میں برکس ممالک کے ساتھی کے تعلقات کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ روس دیگر برکس ممالک کے ساتھ  بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں عالمی جمہوریت کے عمل کو آگے بڑھائیگا۔ ہمیں یقین ہے کہ چین کے شہر شیا من میں منعقدہ  برکس ممالک کی سربراہی کانفرنس سے نئے چیلنجز  کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں برکس ممالک کی قوت کو زیادہ مضبوط کیا جائیگا اور  برکس ممالک کے تعاون کو  نئی بلندی تک پہنچایا جائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here