چین میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں  کے مفادات کے تحفظ کے لیے قوانین میں ترمیم کر دی گئی

0

چین کی اعلیٰ قانون ساز  قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے ملک میں میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں ، ایس ایم ایز  کے مفادات  کےتحفظ کے لیے قوانین میں ترمیم کر دی ہے۔ ترمیمی قانون سازی کی منظوری  پیر سے جمعہ تک جاری رہنے والے دو ماہی اجلاس کے دوران دی گئی۔ قانون میں ترمیم سے ایس ایم ایز   کے املاکی اور دیگر حقوق کے تحفظ کو مضبوطی حاصل ہو گی اور مالیات ، محصول کاری اور  روزگاری سے متعلق معاملات میں ان کی حمایت میں اضافہ ہو گا۔ مذکورہ ترمیم کے تحت ایس ایم ایز کے قانونی حقوق اور مفادات کے برقرار رکھنے کی شق کو پہلے سے موجود قانون کے پہلے سیکشن میں شامل کر لیا گیا ہے۔ترمیمی قانون سازی کے مطابق مالیاتی اداروں کو ایس ایم ایز کو موثر اور شفاف انداز سے خدمات فراہم کرنی چاہیے جبکہ حکومت مالیاتی اداروں کی حوصلہ افزائی کرے گی کہ وہ ایس ایم ایز کو موزوں مصنوعات اور  خدمات فراہم کریں۔ ایس ایم ایز کو ٹیکس فوائد اور انتظامی اخراجات میں کمی کی سہولیات حاصل ہوں گی۔ ایس ایم ایز میں پیشہ ورانہ افراد کو راغب کرنے کے لیے  تحقیقی اداروں اور کالجز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ سائنسی اور تیکنیکی کامیابیوں اور منتقلی کے لیے ایس ایم ایز سے تعاون کریں ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here