چین میں ورک سیفٹی کے حوالے سے نمایاں پیش رفت

0

چین میں ورک سیفٹی کے حوالے سے ریاستی انتظامیہ  نے جمعہ کو بتایا کہ ملک کے اٹھارہ صوبوں اور بلدیاتی علاقوں میں  حالیہ معائنوں سے پتہ چلا ہے کہ چین بھر میں کام کرنے والی جگہوں پر کارکنوں کے تحفظ کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ چین میں اس امور پر توجہ دیتے ہوئے رواں برس پہلے سات ماہ کے دوران کام کرنے والی جگہوں پر حادثات کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر  چوبیس اعشاریہ سات فیصد کمی ہوئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق تیرہ سے پچیس اگست تک کوئلے کی کانوں ،آ تش گیر فیکٹریوں اور کیمیکل کمپنیز  کے دورے کیے گئے جس میں چند  رسمی اور نگرانی کے حوالے سے غفلت کے کچھ مسائل پائے گئے جبکہ مقامی حکومتوں کو کہا گیا ہے کہ معائنوں کی با قاعدہ رپورٹ ستمبر میں کمیٹی کو پیش کریں۔ انتظامیہ کے مطابق ورک سیفٹی پر مزید توجہ دینے کے لیے بار ہا زور دیا جا رہا ہے تاکہ افسوسناک سانحات سے بچا جا سکے۔ادارے کے مطابق حفاظتی اقدامات سے آ گاہی نہ ہونا ، کمزور قواعد  اور سیفٹی اقدامات میں غفلت سانحات کا سبب بنتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY