چین میں دی چائنا اسلامک  ایسوسی ایشن کی جانب سےعید الاضحیٰ کی مناسبت سے استقبالیے کا اہتمام

0

اکتیس تاریخ کو چائنا اسلامک ایسوسی ایشن نے عید الاضحیٰ  منانے کے حوالے سے بیجنگ میں ایک  استقبالیے کا اہتمام کیا۔

چائنا اسلامک ایسوسی ایشن کے سربراہ یانگ فا مِنگ نے استقبالیے سے خطاب کیا۔  اپنے خطاب میں انہوں نے  چین  اور دنیا کے تمام مسلمانوں کے لیے  نیک تمناوں کا اظہار کیا اور عظِیم چین کی خوشحالی، امن  اور اس کے ساتھ ساتھ عالمی امن کے لیے بھی دعااورنیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

چین میں چالیس سے زائد ممالک کےسفیروں ، بیجنگ میں غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں، چین کی مرکزی  اور مقامی حکومتوں کے رہنماوں نیز بیجنگ کے مختلف حلقوں کے نمائندوں سمیت تین سو سے زائد افراد نے اس استقبالیے  میں شرکت کی ۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY