چینی فوج نے دونگ لانگ علاقے کے واقعے کے  آبرو مندانہ حل کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ چینی وزراتِ دفاع

0

چین کی وزارت دفاع کے پریس ترجمان رن گو چھیانگ نے اکتیس اگست کو بیجنگ میں کہا کہ چینی فوج نے دونگ لانگ علاقے کے واقعے سے  آبرومندانہ انداز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسی دن منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ چینی فوج نے جائے وقوعہ پر ہنگامی  نوعیت کے  اقدامات کیے، سرحد پر کنٹرول کو مضبوط بنایا،اس کے ساتھ ساتھ فوجی، سفارتی  اور دفاعی تبادلوں کے ذریعے بھارتی فوج کے ساتھ کئی مرتبہ رابطے کیے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں  چینی فوج اپنی ذمہ داری کو نبھانا  جاری رکھے گی اور دونگ لانگ علاقے میں گشت اور فوجی اہلکاروں کی تعیناتی پر   زور دیتے ہوئے ملک کی سیکیورٹی کی بھرپور حفاظت کرے گی۔

دونگ لانگ علاقے میں بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے حوالے سے رن گو چھیانگ نے کہا  کہ چین نے اس بارے میں اپنے موقف کی وضاحت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ہم اپنی ضروریات ، موسم سمیت دیگر پہلووں پر غور کرکے اس حوالے سے تعمیراتی منصوبے بنائیں گے۔

رن گو چھیانگ نے یہ بھی  کہا  کہ چین بھارت کی افواج کے تعلقات دونوں ملکوں کے تعلقات کا اہم حصہ ہیں۔دونوں ملکوں کے دفاعی اداروں اور افواج کو اسٹریٹجک رابطوں کو مضبوط بناتے ہوئے غلط فہمی سے گریز کرنا چاہیئے تاکہ دونوں افواج کے تعلقات کی صحت مندانہ ترقی  فروغ  پا سکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here