چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کا انعقاد اٹھارہ اکتوبر کو بیجنگ میں متوقع۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کانگریس کی صدارت کریں گے۔

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے اکتیس اگست کو ایک اجلاس میں فیصلہ کیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں مرکزی کمیٹی کا ساتواں کل رکنی اجلاس گیارہ اکتوبر کو منعقد ہوگا جس پر مرکزی سیاسی بیورو اٹھارہ اکتوبر کو انیسویں قومی کانگریس کے انعقاد کی تجویز پیش کرے گا۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس ایک بہت اہم اجلاس ہے جس میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سر انجام دیے جانے والے امور کا جائزہ لیا جائے گا اور موجودہ دور کے مطابق لائحہ عمل اور پالیسی بنائی جائے گی۔
اجلاس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی نئی مرکزی کمیٹی اور نظم و ضبط کے معائنے کے لیے نئے مرکزی کمیشن کا انتخاب ہوگا۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY