چین نے ایشیا بحرالکاہل کے لئے سرحد پار تجارتی سہولیات کے فریم ورک کے معاہدے پر دستخط کر دیے

0

تھائی لینڈ میں چین کے سفر لو وجیئن نے انتیس تاریخ کو بنگلہ دیش اور کمبوڈیا کے وزراء تجارت کے ساتھ بنکاک میں ایشیا بحرالکاہل کےلئے سرحد پار تجارتی سہولیات کے فریم ورک کے معاہدے پر دستخط کر دیے ۔اس معاہدے کے تحت تجارتی دستاویزات کے الیکٹرانک تبادلوں کے فروغ اور عالمی تجارت کی صلاحیت اور شفافیت کو بلند کیا جا سکے گا۔

اقوام متحدہ کے ایشیا بحرالکاہل کی معیشت اور سماجی امور سے متعلق کمیشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری شمشاد اختر اور تھائی لینڈ، پاکستان، منگولیا اور جنوبی کوریا کے نمائندوں نے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی اور معاہدے کے لیےاپنی بھر پور حمایت کا اظہار کیا۔

چینی سفر لوو جیئن نے کہا کہ مذکورہ معاہدے پر دستخط سے ایشیائی بحرالکاہلی خطے میں تجارتی سہولیات کی فراہمی سے اہم ثمرات حاصل کیے جا سکیں گے۔مذکورہ معاہدہ علاقائی ممالک کو تجارتی سہولیات کی فراہمی سے معیشت کی کھلے ترقی کے لیے پر عزم رہتے ہوئے مشترکہ اقدامات کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here