چین کے مشرقی علاقوں کی امداد سے مغربی حصوں میں پسماندہ علاقوں کی ترقی کے حوالے سے ایک اجلاس منگل کے روز بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی علاقوں کی امداد سےمغربی پسماندہ علاقوں کی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت غربت کے خاتمے کا ہدف کلیدی مرحلےسے گزر رہا ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو نادار افراد کی امداد جدت اوران کی حقیقی ضروریات کے مطابق کرنی چاہئے تاکہ وہ بڑھ چڑھ کر ملک کی ترقی میں گرم جوشی سے حصہ لیں ۔
ایک اور اطلاع کے مطابق ریاستی کونسل کے تحت غربت کے خاتمے اور ترقی کے حوالے سے رہنماء گروپ کے سربراہ لیو یونگ فو نے منگل کے روز کہا کہ دو ہزار تیرہ سے دو ہزار سولہ تک گزشتہ چار برسوں کے دوران دیہی علاقوں میں غربت کے شکار افراد کی تعداد نو کروڑ نواسی لاکھ نوے ہزار سے کم ہو کر چار کروڑ تینتیس لاکھ پچاس ہزار تک رہ گئی ہے ۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ ہر سال ایک کروڑ اانتالیس لاکھ دس ہزار افراد کو سطح غربت سے نکالا گیا ۔ یہ ایک تاریخی ریکارڈ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں کے دوران پسماندہ علاقوں کے باشندوں کی آمدنی میں تیز ی سےاضافہ ہوا ہے اور شرح اضافہ دس اعشاریہ سات فیصد رہی اور ان کا معیار زندگی بھی کافی بہتر ہو گیا ہے ۔