چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے بدھ کے روز کہا کہ چینی صدر شی جن پھںگ چین کے صوبہ فوجیئن کے شہر شیامن میں تین سے پانچ ستمبر تک منعقد ہونے والے برکس سمٹ کی صدارت کریں گے۔ ترجمان کے مطابق چینی صدر ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پزیر ممالک میں مشترکہ ترقی کے لیے باہمی سود مند تعاون کے عنوان کے تحت منقعد ہونے والے مذاکرات کی صدارت بھی کریں گے ۔ چینی صدر برکس بزنس فورم کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ چینی صدر کی دعوت پر برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر اکتیس اگست سے پانچ ستمبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے اور برکس سمٹ میں شرکت کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پزیر ممالک کے حوالے سے منعقدہ مذاکرات میں بھی شریک ہوں گے۔ تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف بھی چینی صدر کی دعوت پر تیس اگست سے پانچ ستمبر تک چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں اور وہ بھی مذکورہ تقریبات میں شریک ہوں گے۔