شیا من سمٹ سے برکس ممالک کے دوسرے “سنہرے عشرے” کا آغاز ہوگا: چینی وزیر خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ نے تیس تاریخ کو برکس سمٹ کے حوالے سے ایک نیوزبریفنگ دی۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ برکس نظام کی ترقی عالمی انتظام میں نئی ابھرتی منڈیوں اور ترقی پذیر ملکوں کےکردار کے اضافے کا مظہر ہے ۔دس برسوں کی ترقی کے بعد برکس ممالک عالمی معیشت اور عالمی آرڈر کی اصلاحات کےفروغ اور عالمی امن و امان کے تحفظ کے لیے کلیدی قوت بن چکے ہیں۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین برکس ممالک کے دیگر ملکوں کے ساتھ برکس تعاون کو وسیع بناتے ہوئے مزید مضبوط بنائے گا تاکہ پانچوں ممالک اور پوری دنیا اس سے مستفید ہو پائے۔

وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں برکس ممالک کی شراکت داری کو گہرائی تک لاتے ہوئے حقیقت پسندانہ اقتصادی تعاون میں پیش رفت حاصل ہوئی۔سیاسی سیکیورٹی اور تعاون کو فروغ ملا اور ثقافتی تبادلے و تعاون برکس ممالک کے تعاون کا ستون بن چکا ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ شیامن سمٹ میں پانچ پہلوؤں پر پیش رفت کی توقعات ہیں: پہلا یہ کہ ترقی کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔دوسرا یہ کہ برکس ممالک کی آواز کو مزید بلند کیا جائے گا۔تیسرا یہ کہ تعاون کے لیے مزید مضبوط بنیاد کی تشکیل کی جائے گی ۔اس کے ساتھ ساتھ مزید وسیع شراکت داری کے تعلقات اور طاقتور نظام تیار کیا جائے گا۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ شیا من سمٹ برکس ممالک کے تعاون کے لیے دوسرے ” سنہرے عشرے “کا آغاز کرے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY