برکس ممالک کا ای کامرس تعاون کو مضبوط بنانے پراتفاق

0

حالیہ برسوں میں ای کامرس ملکی یا غیر ملکی تجارت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ رواں ماہ  منعقدہ  برکس ممالک کے نویں اقتصادی وتجارتی  وزرا ء کے اجلاس  میں متعلقہ ممالک کے رہنماوں نے  برکس  ای کامرس  کی ورکنگ ٹیم اور برکس  ماڈل ای پورٹ نیٹ ورک کے قیام پر اتفاق کیا۔

اٹھائیس تاریخ کو چینی وزارت تجارت کے بین الاقوامی ڈویژن کے سربراہ چانگ شاؤ گانگ نے برکس ممالک کی جانب سے  ای کامرس کے تعاون  کی مضبوطی کے حوالے سے آگاہ کیا کہ اس قسم کا تعاون برکس ممالک کے تجارت  کے معیار کو بلند کر سکتا ہے۔برکس ممالک کو  ای کامرس کے موئثر  پلیٹ فارم کے قیام،برکس ممالک کے درمیان تجارت کی وسعت،عالمی تجارت کے شعبے میں  چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کے لئے موئثر اور براہ راست پلیٹ فارم کی فراہمی سمیت اقدامات کرنے چاہئین ۔

علاوہ ازیں جناب چانگ نے  مزید کہا کہ دو اقدامات کے ذریعے تجارتی سہولت  پر عملدرآمد  ہونا چاہیئے۔پہلا  یہ ہے کہ صلاحیت کی تعمیر کرتے ہوئے تعاون کا مخصوص طریقہ اور مستقبل میں ترقی کا میپ تشکیل دیا جانا چاہیئے۔ دوسرا، برکس  ماڈل ای پورٹ میں ای کامرس مرکز  قائم کیا جانا چاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here