بیجنگ میں جاری عالمی روبوٹ کانفرنس کے دوران ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق یہ توقع کی جا رہی ہے کہ چین کی صنعتی روبوٹ مارکیٹ رواں سال 4.22 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق چین مسلسل پانچ برسوں سے صنعتی روبوٹس کی سب سے بڑی منڈی ہے جبکہ عالمی منڈی میں مجموعی طور پر اس شعبے میں چین کا حصہ تیس فیصد ہے۔اندازوں کے مطابق رواں برس چین میں 110,000صنعتی روبوٹس فروخت کیے جائیں گے۔اسی دوران چین میں سروس روبوٹ مارکیٹ 1.32 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ بیجنگ میں تیئس سے ستائیس اگست تک منعقدہ عالمی روبوٹ کانفرنس میں مصنوعی ذہانت کے تین سو ماہرین اور روبوٹ کی صنعت سے وابستہ ایک سو پچاس ادارے شریک ہیں۔ سال 2015 میں آ غاز کے بعد عالمی روبوٹ کانفرنس اس صنعت کی سب سے بڑی عالمی سرگرمی ہے۔