عالمی اولمپک کمیٹی نے چین میں 2022 میں منقعد ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں کے لیے کی جانے والی تیاریوں کو سراہا ہے

0

چھبیس تاریخ کو عالمی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باک نے چین میں 2022 میں منقعد ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں کے لیے  کی جانے والی تیاریوں کو  خوب سراہا ہے ۔ بیجنگ کے دورے کے دوران انہوں نے ووکھ سونگ سپورٹس سنٹر کا دورہ بھی کیا جو  2022 میں منقعد ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں کے دوران انتظامی کمیٹی کا صدر دفتر ہو گا۔ تھامس باک نے اس موقع پر کہا کہ ان کے دورے کے دو مقاصد ہیں جس میں پہلا مقصد چین میں 2022 میں منقعد ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں کے لیے کی جانے والی تیاریوں اور پیش رفت کا جائزہ لینا اور  دوسرا مقصد دنیا بھر میں  عالمی اولمپک کمیٹی کے اہم شراکت دار علی بابا کے ہانگ جو میں صد دفتر کا دورہ  ہے تا کہ اولمپک کھیلوں کو ڈیجیٹل دور میں لایا جا سکے۔ عالمی اولمپک کمیٹی کے صدر نے سرمائی اولمپک کھیلوں کے لیے کی جانے والی تیاریوں کو  انتہائی اعلیٰ قرار دیا۔انہوں نے ا س امید کا اظہار کیا کہ تیس کروڑ چینی باشندوں کو سرمائی اولمپک کھیلوں کی جانب متوجہ کیا جا سکے گا۔باک نے چین کے شہر تیانجن میں شروع ہونے والے  13 ویں قومی کھیلوں کے انعقاد اور اس منصوبے کو تخلیقی قرار دیا اور کہا کہ وہ اتوار کی رات افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔انہوں نے ان مقابلوں کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here