چوبیس تاریخ کو چین کے نائب وزیراعظم جانگ گو لی نے جدہ میں سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز السعود سےملاقات کی ۔ چین کے نائب وزیراعظم کا یہ دورہ مدعو کیے جانے پر کیا جارہاہے۔
جانگ گو لی نے کہا کہ گذشتہ دو سالوں میں چینی صدر شی جن پھنگ اور سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے کامیاب باہمی دورے کیے۔۔ اور چین سعودی عرب تعلقات جامع طور پر تیز ترقی کے نئے دور میں داخل ہوئے ۔ چین سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ سڑٹیجک سطح پر دیکھتا ہے ۔سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات چینی حکومت کی طے کردہ پالیسی ہے ۔ جانگ گو لی نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشئٹیو عالمی برادری کا اتفاق رائے بن رہا ہے ۔ چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں سعودی عرب کی شرکت کو سراہا ہے ۔ چین سعودی عرب کے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں عالمی تعاون کے اہم ساتھی بننے کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ چین بھی سعودی عرب کے ۲۰۳۰ ویژن کی تشکیل کی حمایت کرتا ہے اور اقتصادی تنوع کے حوالے سے سعودی عرب کے عالمی تعاون کا ساتھی بننے پر تیار ہے ۔
شاہ سلمان بن عبدا لعزیز السعود نے کہا کہ سعودی عرب چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔سعودی عرب اپنے ۲۰۳۰ویژن اور چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے انیشئٹیو کو باہم ملائے گااور توانائی ،تجارت ، سرمایہ کاری ،سلامتی کے شعبوں میں باہمی ٹھوس تعاون کو گہرا کرنے پر تیار ہے ۔