چین اور امریکہ کے درمیان قانون کے نفاذ اور سائبر سلامتی سے متعلق پہلے دور کے مذاکرات کی تیاریاں جاری

0

چین کے ریاستی کونسلر گو شین کھون اور چین میں امریکی سفیر  ٹیری برانسٹاد کے درمیان پچیس تاریخ کو بیجنگ میں ملاقات ہوئی جس میں فریقین کے درمیان قانون کے نفاذ اور سائبر سلامتی سے متعلق پہلے دور کے مذاکرات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔مذکورہ مذاکرات کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ  چار اعلیٰ سطح کے مواصلاتی طریقہ کار کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔ گو نے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل در آ مد کر سکیں گے اور مذاکرات کے بر وقت اور کامیاب انعقاد  کے لیے مشاورت اور رابطہ سازی کو مضبوط کر سکیں گے۔ امریکی سفیر نے دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے قانون کے نفاذ اور سائبر سلامتی سے متعلق مذاکرات کے انعقاد کے لیے جامع تیاریوں کا عزم ظاہر کیا ۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here