چین میں سائبر سلامتی قانون اور معلومات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی قانون سازی پر عمل در آمد  کا جائزہ لیا جائے گا

0

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے پچیس تاریخ کو ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں سائبر سلامتی قانون اور معلومات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی قانون سازی پر عمل در آمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ سائبر سلامتی قانون نومبر دو ہزار سولہ میں منظور کیا گیا تھا اور رواں برس یکم جون سے نافذ العمل ہوا تھا۔ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے دسمبر دو ہزار سولہ میں شق بارہ کی منظوری دی تھی جس میں آن لائن زاتی معلومات کی حفاظت اور عوامی مفادات کے تحفظ کو فروغ دیا گیا ہے۔مذکورہ جائزوں کے دوران آن لائن غیر قانونی معلومات کے انتظام  ، زاتی معلومات کے تحفظ اور مذکورہ قانون پر عمل در آمد کو مد نظر رکھا جائے گا۔ بیان کے مطابق ستمبر اور اکتوبر کے دوران چھ معائنہ ٹیمیں چونگ چھںگ ، اندرون منگولیا خود اختیار علاقے اور صوبہ  ہیلونگ جیانگ ، فوجیان ، ہینان اور گوانگ تونگ میں بھیجی جائیں گی۔ معائنے کے بعد قانون کے نفاز سے متعلق ایک رپورٹ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کو دسمبر میں پیش کی جائے گی۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY