شنگھائی میں چین پاک اقتصادی راہداری کے حوالے سے ایک کانفرنس کا انعقاد

0

پچیس تاریخ کو شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں پاکستان مطالعاتی مرکزکے زیر اہتمام  چین پاک اقتصادی راہداری کے حوالے سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سی پیک کی تکمیل کے لیے پر عزم ہے اور  سی پیک منصوبہ جات پر عمل درآ مد میں تیزی لائی جائے گی۔ سفیر نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی باہمی احترام ، عدم مداخلت اور برابری کے اصولوں کے تحت  ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات پر مرکوز ہے۔ مسعود خالد نے کہا کہ امریکی صدرکے حالیہ بیان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فعال کردار ادا کرتا رہے گا اور اپنی سر زمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔کانفرنس کے دیگر شرکاء نے پاکستان کی ترقی میں

سی پیک کے کردار اور اہمیت کو اجاگر کیا۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY